اسلام آ باد میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر کو کلئیرامپلانٹ سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر کو کلئیر امپلانٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سہولت کو سی ڈی اے کو کلئیر امپلانٹ سنٹر کا نام دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ کی جانب سے حالیہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کو کلئیر امپلانٹ سنٹر بہرے پن اور کانوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی مرکز ہوگا ، اس کا مقصد وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ہے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی 2016 سے اسلام آباد میں واحد پبلک سیکٹر کوکلئیر امپلانٹ پروگرام چلا رہی تھی اور ملک بھر سے مریضوں کو باقاعدہ کوکلیئر امپلانٹ سروس مہیا کر رہی تھی ، لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور وسائل کی کمی کے باعث کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ ملک میں قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم افراد کے علاج کے لیے علیحدہ اور خصوصی سہولت فراہم کی جائے ، اس سلسلے میں سی ڈی اے بورڈ نے کنسلٹنٹ کی ایک پوسٹ (بی پی ایس 20) ،کوکلیئر امپلانٹ سرجن کی ایک پوسٹ (بی پی ایس 19) جبکہ رجسٹرار (بی پی ایس 18) اور آڈیالوجسٹ کی دو پوسٹیں اور ایک پوسٹ اسپیچ تراپسٹ (بی پی ایس 17) کی منظوری دے دیدی ہے۔