اسلام آباد:پرائز بانڈ کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانیکی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق 15، 25 اور 40 ہزارکے پرائز بانڈز 31 دسمبر تک کیش کرائے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔حکومت نے سختی سے انتباہ جاری کرتے ہوئے صارفین کوجلد از جلد بانڈز کیش کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
0 Comments
Post a Comment