اقبال میمن کمشنر کراچی،آصف جہانگیر سیکریٹری خزانہ سندھ ہوگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے گریڈ 21کے افسر اقبال میمن کو کراچی کا نیا کمشنر تعینات کر دیا ہے ،سیکریٹری خزانہ سندھ حسن نقوی کا بھی تبادلہ کرکے گریڈ 20 کے افسر آصف جہانگیر کو سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے ۔سندھ حکومت نے افسران کے بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیے اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نوید شیخ کا تبادلہ کرکے ان کو چیئرمین سی ایم آئی ٹی مقرر کردیا۔گریڈ 21کے افسر اقبال میمن کراچی کے نئے کمشنر مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اعجاز حسین بلوچ کو ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل اور گریڈ 20 کے افسر آصف جہانگیر کو سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرشید سولنگی سیکریٹری اطلاعات ، لئیق احمد سیکریٹری محنت اور گریڈ 20کے افسر بلال احمد سیکریٹری محکمہ سرمایہ کاری مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کا تبادلہ کرکے انھیں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment