یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے جاری ،بڑی شرط بھی ختم کر دی گئی

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ جاری کرنا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ تقریبا 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔رپورٹس کے مطابق ویزہ سیلف اسپانسرشپ کی بنیاد پر جاری ہوگا جس کے تحت لوگ 90 روز تک امارات میں قیام کر سکیں گے، اس حوالے سے میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔