مجھے جیل میں ڈال دو,بیوی سے تنگ شخص پولیس سٹیشن پہنچ گیا
کراچی(ویب ڈیسک)اٹلی میں منشیات کیس میں سزا کے طور پر گھر میں نظربند شخص بھاگ کر پولیس کے پاس جا پہنچا اور درخواست کی کہ اس کی سزا جیل میں پوری ہونے دی جائے کچھ لوگ گھریلو زندگی سے اس قدر بیزار ہوتے ہیں کہ جیل جانا ان کو آزادی حاصل کرنے جیسا محسوس ہوتا ہے اٹلی میں پولیس نے اتوار کو بتایا کہ گھر میں نظر بند ایک شخص پولیس بیرک جا پہنچا اور خود کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کرنے کی درخواست کی کیونکہ اس کے بقول گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ زندگی ناقابل برداشت تھی۔
اطالوی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ روم کے نزدیک گائیڈونیا مونٹیسیلیو قصبے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے والے البانیا کے شہری کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی بیوی کے ساتھ جبری ہم آہنگی قائم رکھنے کے قابل نہیںبیان میں مزید بتایا گیاکہ صورتحال سے مایوس ہو کر اس نے بھاگنے کو ترجیح دی اور خود کو مقامی پولیس کے سامنے پیش کیا تاکہ سلاخوں کے پیچھے اپنی سزا پوری کر سکے پولیس کیپٹن نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ شخص کئی مہینوں سے منشیات کے جرائم میں ملوث ہونے کی سزا کے طور پر گھر میں نظربند تھا اور اس کی رہائی میں کچھ سال باقی تھے۔
کیپٹن نے کہاکہ وہ اپنی بیوی اور خاندان کے ساتھ گھر میں رہتا تھا۔ لیکن اب یہ اس کے لیے ٹھیک نہیں تھاانہوں نے کہا میری گھریلو زندگی جہنم بن گئی ہے۔ میں اب یہ نہیں سہہ سکتا۔ میں جیل جانا چاہتا ہوںاس شخص کو گھر میں نظر بندی کی خلاف ورزی کرنے پر فوری گرفتار کیا گیا اور عدالتی حکام نے اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
0 Comments
Post a Comment