سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ،لوث ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے
کراچی (رپورٹ :شگفتہ سکندر)ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے امن و امان اور شہریوں کے قیمتی جان ومال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف لگاتار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے احکامات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیک لفٹنگ گینگ کے تین کارندوں سمیت پانچ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے مختلف کاروایوں کے دوران پانچ منشیات فروش میں ملو ث ملزمان کو اورتین موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کرگرفتار کرلیاہے سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدہوئی ہے اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان علاقہ میں چوری چھپی منشیات فروخت کرتے ہیں ایس ایچ او سہراب گوٹھ زبیز نواز کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پرتھانہ سہراب کے مختلف علاقوںمیں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی شناخت محمد ولی،زمین گل،دولت خان،محمد خان اور محمد ندیم کے ناموں سے ہوئی ہیملزمان علاقہ میں چوری چھپی منشیات فروخت کرتے ہیں جبکہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی شناخت انس الرحمان،عبدالستار اور محمد نسیمکے نام سے ہوئی ہے ۔
گرفتار ملزمان میں محمد ولی سے 120 گرام چرس اور زمین گل سے 135 گرام چرس اور ملزم دولت خان سے 27 گرام ہیرون برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم محمد خان سے 26 گرام ہیرون اور ملزم محمد ندیم سے 26 گرام ہیرون برآمد ہوئی ہے جبکہ موٹرسائیکل لفٹر ملزمان سے موٹر سایکل چوری شدہ تھانہ نیوکراچی برآمدہوئی ہے ۔
پولیس کی مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ حسب ضابطہ کاروایاں عمل میں لائی گئی ہیں اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن برانچ کے سپرد کر دیاگیاہے ،مزید جیسی صورتحال ہوگی ویسے ہی کارروائی عمل میں لائی جائی گی ۔
0 Comments
Post a Comment