شہری اصرار احمد سمیت دیگر کی بازیابی کی درخواستوں پر 7جنوری کو جواب طلب کرلیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہری اصرار احمد سمیت دیگر کی بازیابی کی درخواستوں پر وفاقی و صوبائی حکومتوں ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے اور7جنوری کو جواب طلب کرلیا،
درخواستوں کی سماعت پر درخواست کے وکیل نے موقف دیا کہ اصرار احمد 19 نومبر کو دوستوں کے ساتھ کوئٹہ گیا تھا کئی روز گزر جانے کے باوجود اس کا پتا نہیں چلا، لاپتا شہریوں کو جان کا خطرہ ہے بازیاب کرایا جائے۔
0 Comments
Post a Comment