کراچی ،اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے کی جانے والی فنڈنگ روکنے کے لیے ایف آئی اے میں نئی اسامیوں پر ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھرتی کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے میں اے ایم ایل اور سی ایف ٹی کے نام سے نئے ڈائریکٹوریٹ کے لئے اسامیاں نکالی گئی ہیں۔
کاونٹرٹیرارزم ونگ کے لئے بھی نئی اسامیوں کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے دونوں شعبوں کے لئے مجموعی طور پر 751 نئی اسامیوں کی درخواست کی تھی مگر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مینجمنٹ سروسز ونگ نے 584 نئی اسامیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔
0 Comments
Post a Comment