کراچی (اسٹاف رپورٹر/حافظ محمد قیصر) سوک سینٹر کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ میں کراچی کے کروڑوں لوگوں کا لینڈ ریکارڈ موجود ہے جوکہ بالا افسران کی نااہلی کے سبب غیر محفوظ ہوچکا ہے  

سوک سنٹر:کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ میں پرائیویٹ دلال بالا افسران کے نام پر عوام کو لوٹنے لگے،کے ڈی اے میں لینڈ ریکارڈ غیرمحفوظ ہونے کا انکشاف

کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ میں پرائیویٹ دلالوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور بالا افسران کا نام پر رشوت ستانی و فراڈ کا دھندا اپنے عروج پر ہے 

پرائیویٹ دلال ذیشان عرف چھوٹا نے ڈی ایل ایم خالد ظفر ہاشمی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم لمبا اور آئی ڈی ڈائریکٹر کمال سمیت کے ڈی اے میں موجود بالا افسران کے نام پر رشوت ستانی و فراڈ کا دھندا کررہا ہے جس سے نہ صرف عام عوام میں کے ڈی اے کے افسران بدنامی ہورہی ہے بلکہ کراچی کے کروڑوں شہریوں کو اپنے لینڈ ریکارڈ سے متعلق شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے 

اس وقت کریمنل ریکارڈ ہولڈر ذیشان عرف چھوٹا نے  سرجانی،کورنگی انڈسٹریل ایریا اور گلستان جوہر کے علاقوں کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے 

ذیشان عرف چھوٹا کی فائل فوٹو

فائل کسی کے نام پر ہو یا مالک موجود ہو یا نہ ہو لینڈ مافیا و بلڈرز ذیشان عرف چھوٹا سے رابطہ کرکے کےڈی اے میں موجود لینڈ ریکارڈ کو ہی تبدیل کردیتے ہیں اور شہریوں کے خون پسینے و حلال کی کمائی سے خرید کیے گئے پلاٹوں پر قبضہ کرکے و جعلی فائلیں بنا کر فروخت کردیتے ہیں 

ذیشان عرف چھوٹا کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ میں سیکریٹری کے ڈی اے شمس الدین صدیقی کا نام استعمال کرکے افسران سے غیرقانونی وناجائز کام نکلوا لیتا ہے اور موصوف کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے میں افسران کی تعیناتی و تبادلے کروانا بھی بائیں ہاتھ کا کھیل ہے

ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے قاسم لمبا کو ذیشان عرف چھوٹا روزانہ کی بنیاد پر شراب کی ایک بوتل اسکے فلیٹ واقع گلستان جوہر پر پہنچاتا ہے اور اپنے تمام غیرقانونی و ناجائز کام کروالیتا ہے اسی طرح آئی ٹی ڈائریکٹر کمال بھی اس گھناونے دھندے میں ملوث ہے جس کے ایک فائل کے ریٹ 80ہزار روپے فکس ہیں 

اس حوالے سے ڈائریکٹر لینڈ ڈیپارٹمنٹ خالد ظفر ہاشمی سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ کسی بھی پرائیویٹ شخص سے ہمارا کوئی بھی واسطہ اور تعلق نہ ہے اگر کوئی کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ کے بالا افسران کا نام استعمال کرکے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بناکر فراڈ کر رہا ہے تو اسکے خلاف ہم قانونی کارروائی کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں اور ایسے عناصر کے نام عام عوام کی آگاہی کے لیے ہم نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیتے ہیں۔

مزید اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا ذیشان چھوٹا نامی جیسے بلیک میلر اور فراڈیوں کے لئے کے کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ میں کوئی بھی جگہ نہیں ہے 

ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو عام عوام اور سادہ لوح افراد کو بلیک میل کر کے ان سے رقم بٹورتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف انشاءاللہ ہم ضرور قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے

جب آئی ٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے کمال صاحب سے اس بارے موقف لیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ذیشان عرف چھوٹا نامی کسی بھی شخص کو میں نہیں جانتا باقی اس معاملے کے بارے میں اسٹیٹمنٹ آفس کے ذمہ دار سے  معاملے کی انکوائری کرونگا اور عام عوام کو کے ڈی اے کے افسران کے نام پر بلیک میل کرنے والے اور فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔