ملزم کے خلاف مہران یونیورسٹی کے ملازم اشفاق کی مدعیت میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا،ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم نے نگہت ہما کے نام سے جعلی پیجز بھی بنا رکھے تھے

مہران یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو قید و جرمانہ

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے فیس بک پر جعلی پیجز بناکر مہران یونیورسٹی آف انجئیرنگ کے افسران کو بدنام کرنے کےکیس میں جرم ثابت ہونے پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف درس کو مجموعی طور پر تین سال چھ ماہ قید مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق عزت دار پیشے سے ہے لہذا سزا میں نرمی برتی جارہی ہے، جبکہ عدالت نے ملزم کاشف درس کی ضمانت منسوخ کردی اور ملزم کو حراست میں لے کر ملیر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ، ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے یونیورسٹی کے دیگر افسران کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کی تھیں، ملزم نے مہران یونیورسٹی آف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران کے خلاف نا زیبا اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے، ملزم کے خلاف مہران یونیورسٹی کے ملازم اشفاق کی مدعیت میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا،ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم نے نگہت ہما کے نام سے جعلی پیجز بھی بنا رکھے تھے۔