ملیر:میمن گوٹھ ملیر سے مبینہ طور پراغوا معصوم بچہ محمد امین 29 روز گذرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا ،سول سوسائٹی ملیر کی جانب سے آج احتجاجی ریلی نکال کر دہرنہ دینے کا اعلان ،مبینہ مغوی بچے کے والدین پریس کلب پہنچ گئے۔
عید الاضحی کے موقع پر ہمارے معصوم بچے کی عدم بازیابی پر گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے عید کا دن بھی روکر گذاریں گے ،وزیر اعلی سندھ ،آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز و دیگر اعلی حکام ہمارے بچے کی بازیابی میں مدد کریں ، والد الھ بچایو اور والدہ روبینہ میمن ،سماجی رہنما اشفاق میمن اور احسن میمن کی ہنگامی پریس کانفرنس تفصیلات کےمطابق میمن گوٹھ ملیر سے 6جون کو مبینہ طور پراغوا معصوم بچے محمد امین کو 29 روز گذر گئے ہیں لیکن اسے تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے اس سلسلے میں مبینہ طور پر مغوی بچے محمد امین میمن کے والد الھ بچایو، والدہ روبینہ میمن ،سماجی رہنما اشفاق میمن اور احسن میمن نے عوامی پریس کلب ملیر پہنچ کر پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معصوم بچے کو پراسرار طور پر گم ہوئے 29 روز گذر گئے ہیں
آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز ،ونگ کمانڈر اوروزیر اعلی سندھ سے ہمارے معززین نے ملاقاتیں کرکے بازیابی کی اپیل کی ہے لیکن تاحال ہمارہ بچہ بازیاب نہیں ہو سکا ہے ہمارے گھر میں قیامت صغری کے مناظر ہیں عید الضحی کے موقع پر ہمارے بچے رو کر دن گذاریں گے انہوں نے کہا کہ خدا بزرگ برتر سے دعا ہے کہ وہ زندہ سلامت واپس لوٹے اگر کسی نے ہمارے بچے کو اغوا کیا ہے تو ہم ہاتھ جوڑ کر اس سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچے کو رہا کریں دوسری جانب ملیر ھیومین رائٹس تحریک و سول سوسائٹی کی جانب سے آج بروز جمع بچے کی جلد بازیابی کے لئے میمن گوٹھ کے مرکزی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں میمن برادری کے علاوہ مختلف انسان دوست تنظیمیں و برادریوں کے معززین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔
0 Comments
Post a Comment