کراچی:اتحاد ٹاون شانتی نگرمیں کمسن بچی کے سامنے والد کاقتل،واقعہ کا مقدمہ درج
سفاک قاتل نے تیز دھار آلے کے وار سے بہن کو شدید زخمی جبکہ بہنوئی کو قتل کر دیا اور کمسن بھانجی کو ہمراہ لے کر فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب رات گئے اتحاد ٹاؤن کے علاقے شانتی نگر میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقع پیش آیا جس میں سفاک قاتل نے تیز دھار آلے کے وار سے بہنوئی کو قتل کر دیا
جبکہ بہن کو شدید زخمی کر کے کمسن بھانجی کو ہمراہ لے کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم دیدار مقتول اسد کا رشتے میں سالا لگتا تھا
جو کہ مقتول کی اپنی بہن سے پسند کی شادی پر ناخوش تھا،ملزم بہنوئی کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا جس نے موقع دیکھ کر بہنوئی اور بہن پر چھری کے وار کئے بعد ازاں دونوں کو مردہ جان کر کمسن بھانجی کو لے کر فرار ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق خون میں لت پت مقتول کی اہلیہ ماریہ نے گھر کے دروازے تک پوھنچ کر دروازہ کھولا جس پر عینی شاہدین نے پولیس کو واقع سے آگاہ کیا
تاہم پولیس نے فوری طور پر جاۓ وقوعہ پر پوھنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے جبکہ مقتول کی نعش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر کے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزم و کمسن بچی کی تلاش کیلئے کوشیشیں شروع کر دی ہیں
0 Comments
Post a Comment