کراچی کی عدالت نے چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کا گینگ ریپ کرنے اور فوٹیج بنانے پر نجی ٹرین کے پانچ ملازمین پرفرد جرم عائد کردی
ریلوے پولیس نے 25 سالہ خاتون پر 27 اور 28 مئی کی رات مبینہ جنسی زیادتی کے حملے کے الزام میں بہاالدین ذکریا ایکسپریس کے منیجر اور 4 ٹکٹ چیکرز کو گرفتار کیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی اشرف حسین نے ملزمان پر فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت میں تین زیر حراست افراد کو جیل سے لا کر پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر دو افراد عدالت میں پیش ہوئے۔
تمام ملزمان نے استدعا کی کہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمہ لڑیں گے۔
لہٰذا جج نے استغاثہ کے گواہوں کو یکم اگست کو ملزمان کے خلاف گواہی دینے کے لیے طلب کر لیا۔
گزشتہ مہینے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی طرف سے پاکستان پینل کوڈ (سی آر پی سی) کی دفعہ 173 کے تحت پیش کی جانے والی تفتیشی رپورٹ منظور کی تھی۔
0 Comments
Post a Comment