سر سید گرلز کالج انتظامیہ کی نااہلی، والدین سڑکوں پر خوار ہونے لگے



طالبات کے امتحان کے دوران سر سید گرلز کالج کے گیٹ کے باہر رش، پانی اور سائے کا انتظام بھی کالج انتظامیہ نہ کرسکی
والدین کی جانب سے کالج انتظامیہ اور ڈائریکٹر کالجز سے پانی اور سائے کا انتظام کرنے کی اپیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم کی جانب سے طلباء وطالبات کے امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جارہے ہیں گرلز امتحانی سینٹرز میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے والدین سخت اذیت میں مبتلاء ہیں
گورنمنٹ سر سید گرلز کالج میں ہر سال امتحانی سینٹر قائم کیا جاتا ہے امسال طالبات کے امتحانات کو لے کر والدین سخت اذیت میں مبتلاء ہیں
تین گھنٹے کی پیپر ٹائمنگ میں بچیوں کے ساتھ آئی انکی مائیں دھوپ میں بیٹھنے پر مجبور ہیں اور کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی خاطر خواہ انتظام نہ کیا گیا ہے


کرونا وائرس کی وجہ سے گورنمنٹ سر سید گرلز کالج کے باہر دھوپ اور گرمی میں عورتیں سخت اذیت سے دوچار نظر آتی ہیں
طالبات کے والدین کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے دھوپ اور گرمی میں عورتیں نڈھال ہوجاتی ہیں
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے والدین کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہے
والدین کی جانب سے وزیر تعلیم سندھ،ڈائریکٹر کالجز اور سر سید گرلز کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را کالج کے گیٹ کے پاس پانی اور سائے کا انتظام کیا جائے