ڈسٹرکٹ سٹی: ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کا منشیات فروشوں کے خلاف عملی اقدام

ایس پی اعظم جمالی کی سپرویژن میں پی ایس بغدادی پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری


مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی کے 46مقدمات درج،53سے زائد منشیات فروش گرفتار،30کلو سے زائد چرس برآمد:رپورٹ
کراچی(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) کراچی پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات اور کراچی شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں
کراچی ڈسٹرکٹ سٹی کے ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کی بہترین حکمت کے باعث لیاری جیسے علاقے منشیات فروشوں کا صفایا واقعی ایک چیلنج تھا
ایس پی اعظم جمالی کی سپرویژن میں پی ایس بغدادی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں،آئس و کرسٹال مافیا اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورت حال واضح طور پر بہتر دکھائی دیتی ہے
پی ایس بغدادی پولیس نے گزشتہ دوماہ کے دوران پھول پتی لین،شاہ بیگ لین،عیدولین، سلاٹریارڈموڑ،عباسی چوک اور موغی چوک پر واقع منشیات کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 53سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے
جبکہ بدنام زمانہ علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانیوالے منشیات فروش حسین گوشی،اسلم عرف کٹا،یاسر عثمان،فیصل عثمان،ذاکر بلوچ،سنپٹ بلوچ،رشید عرف پو ودیگر کے خلاف پی ایس بغدادی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور بدنام زمانہ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 30کلو سے زائد چرس،343گرام کرسٹال اور 371گرام برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا
اسی طرح موذی امراض و کینسر کا باعث گٹکا ماوا مافیا کے خلاف بغدادی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سندھ گٹکا ماوا ایکٹ 2019کے تحت 12سے زائد مقدمات کا اندراج کرکے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا پولیس کی تحویل میں لیا ہے
اسکے علاوہ نامی گرامی گٹکا ماوا مافیا توصیف،مناف،اعظم،شہباز، کامران اور اسلم عرف موٹا سمیت 12سے زائد گٹکا ماوا کا گھناونا و غیرقانونی کام کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا
پی ایس بغدادی میں اسٹریٹ کرائم کا ریشو ایک وقت میں اپنے عروج پر تھا لیکن ایس پی اعظم جمالی کی سپرویژن میں پی ایس بغدادی پولیس نے علاقے میں پٹرولنگ کو سخت کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے گزشتہ دوماہ کے دوران پی ایس بغدادی کی حدود میں موٹر سائیکل لفٹنگ کے دومقدمات رپورٹ ہوئے جس پر بغدادی پولیس نے پیشہ وارانہ اور فوری کارروائی کرتے ہوئے سرقہ شدہ موٹر سائیکلز کو ریکور کیا اور موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کیا گیا
جبکہ گزشتہ دوماہ کے عرصے میں پی ایس بغدادی کی حدود میں قتل کا ایک مقدمہ رپورٹ ہوا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے
اسی طرح بغدادی پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز اور عام شہریوں کو انکی قیمتی اشیاء سے اسلحے کے زور پر محروم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8سے زائد ملزمان کر گرفتار کیا اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8سے زائد پسٹل اور 53گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو جیل روانہ کیا گیا
اہلیان بغدادی نے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز شیخ سمیت کراچی پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے پر کراچی پولیس کا عوام میں گراف بلند ہوا ہے۔