کراچی: سی ٹی ڈی کی حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی، 2 ملزم گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی حساس اداروں کے ہمراہ کراچی کے علاقے ہاکس بے میں کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیںسی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی کے مطابق ملزم نسیم اللہ نسیم اور محمد عیسی عرف مولوی ادریس دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے، ملزمان چھوٹے ہتھیار چلانے کے ماہر ہیںسی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نسیم اسلحہ و گولہ بارود کی ڈیلیوری کے لیے بھی کام کرتا رہا ہے۔
0 Comments
Post a Comment