وہ ملک جس کا ایک روپیہ پاکستان کے 563روپے کے برابر ہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان روپے کے مقابلے میں کویتی دینا رسب سے مہنگی کرنسی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کویتی دینار اس وقت پاکستان میں ٹریڈ ہونے والی سب سے مہنگی کرنسی ہے، جس کی قیمت 500 روپے سے زائد ہے۔ پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری کے باعث پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایک کویتی دینار کی قیمت 563 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ کویتی دینار کے بعد عمانی ریال پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والی دوسری مہنگی ترین کرنسی ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں ایک عمانی ریال کی قیمت 441 روپے ہے۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر172روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔
0 Comments
Post a Comment