کراچی:ڈالمیا روڈ پلاٹ پر قائم، جھگیوں میں آتشزدگی، 8 جھگیاں خاکستر، بچہ جھلس کر جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈالمیا روڈ پر خالی پلاٹ میں قائم جھگیوں میں اچانک آگ لگنے کے باعث کمسن بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ آگ لگنے کے باعث 8 جھگیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ دیگر کوجزوی نقصان پہنچا۔ بھینس کالونی میںمکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدودو دالمیا روڈ سینٹرل گورئمنٹ سوسائٹی میں واقع پلاٹ میں بنی ہوئی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی کارروائی کے دوران ایک جھگی سے چار سالہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش نکال کر اسے اسپتال منتقل کیا ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 4اڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت طاہرولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ۔متاثرہ جھگیوں میں موجود تمام سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔ علاوہ ازیںسکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر9 میں واقع گھر میں آگ لگ گئی ، جس کے باعث گھر میں موجود ایک شخص جھلس گیا ، اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیوعملہ موقع پر پہنچ گیااور متاثرہ شخص کو سول اسپتال برنس سینٹرمنتقل کیا ، جہاں اس کی شناخت 35سالہ شہزاد کھوسو ولد گلاب کھوسو کے نام سیہوئی ہے،جو50فیصد جھلس گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث لگی ہے ۔
0 Comments
Post a Comment