غذرپولیس کی کارروائی،گاڑی سے اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار
غذر(بیورو رپورٹ)غذر پولیس کی کارروائی گاڑی سے کلاشنکوف برآمد ملزم کو پولیس نے موقعے پر گرفتار کرکے تھانہ سینگل منتقل کر دیاایس۔پی غذر شیر خان (تمغہ شجاعت) کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سنگل سمیت پولیس چیک پوسٹ چمرداس کو ان دنوں چوکس رہنے اور ہر قسم کی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی لینے کی ھدایت کی تھی جس پر آج عملہ چیک پوسٹ ایس جی سی کمال الدین، انورالامین، ظہیر عباس نے ایک بطرف غذر سے آتی ہوئی ایک وٹس کار HNZ 1444 کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو کار کی سیٹ کے نیچے سے ایک عدد کلاشنکوف بر آمد ہواکار کو مسمی توصیف صدیق ولد محمد صدیق ساکن یادگار محلہ گلگت چلا رہے تھے پوچھنے پر کلاشنکوف کو اپنی ملکیتی بتلایا جسے فوری طور پر تھانہ سنگل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایس ایچ او شیلی خان نے ملزم سے ابتدائی تفتیش کا آغاذ کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 23/21 بجرم 13AO قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا۔ ایس۔پی غذر نے عملہ تھانہ سنگل و عملہ چیک پوسٹ چمرداس کو شاباش دیتے ہوئے مزید چوکنا رہنے کی ھدایت کی ہے۔
0 Comments
Post a Comment