ویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے سے شہری گریزاں،سنٹرزمیں تعدادکم
گلگت(وقائع نگار خصوصی)ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے سے شہری گریزاں سنٹروں میں تعداد کم ہونے لگ گئی ، عوام کی غیر سنجیدگی کے باعث ویکسین کے پہلی ڈوز کی افادیت ختم ہونے لگ گئی محکمہ صحت نے گھر گھر ویکسینشن مہم چلانے کے لیئے مساجد سے اعلانات کرانا شروع کردیں شہریوں کو ویکسین لگوانے کی تلقین محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے بچاو کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد نے دوسری ڈوز لگوانے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جسکے سبب کورونا ویکیسن کی پہلی ڈوز کی افادیت بھی ختم ہونے لگی ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسنیشن کے لیئے بناے گیئے سنٹروں میں دوسری ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد انتہائی کم ہو گ ہے جن افراد نے پہلی ڈوز لگوا کر گیئے ہیں انکی دوسری ڈوز کے دن بھی گزر گیئے ہیں تاھم دوسری ڈوز لگوانے والے مذکورہ افراد نے ویکسین کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا ہے حالانکہ کورونا وائرس سے بچاو کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد دوسری ڈوز لگوانے کے لیئے 28 دن کا وقفہ درکار ہوتا ہے تاھم دوسری ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد ویکسنیشن سنٹرز میں کم ہونے لگ ہیں اس لیئے محکمہ صحت نے گھر گھر ویکسینشن مہم چلانے کے لیئے مساجد سے اعلانات کرانا شروع کر دیا ہے اور عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ویکسین لگوادیں تاکہ کامیاب مہم سے ہی گلگت بلتستان کو کورونا وبا سے پاک کرکے کورونا وائرس سے پاک صوبہ بنایا جاے گا۔
0 Comments
Post a Comment