جنرل فیض حمید کاآئندہ آرمی چیف بننے کا امکان،نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہو گا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں اہم تبدیلیوں کا زمانہ آ رہا ہے۔آئندہ ایک سال اس حوالے سے بہت اہم ہو گا۔وزیراعظم کو فوج کے حوالے سے تین اہم تعیناتیاں کرنی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نئے آئی ایس آئی چیف کا انتخاب کریں گے۔آئندہ سال نومبر میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیف آف آرمی سٹاف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی ہو گی۔فی الحال عمران خان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آئی ایس آئی کی سربراہی لیفٹننٹ جرنل فیض حمید کے بعد کس کو سونپی جائے۔وزیراعظم آرمی چیف کی جانب سے متوقع پیش کردہ تین لیفٹننٹ جنرلز کے پینلز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرناہے