کور کمانڈرز کانفرنس، بھارتی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس، پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقصد داخلی مسائل سے توجہ ہٹانا، آرمی چیف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورکمانڈرز نے بھارتی فوج کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے، پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقصد داخلی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، قربانیوں سے حاصل امن وامان کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دینگے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں پاکستان کے اندرونی بیرونی چیلنجز ، علاقائی سیکورٹی بارڈرمینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا کانفرنس میں خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
کانفرنس میں افغانستان کی سیکورٹی صورتحال اور انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں کورکمانڈرز نے بھارتی فوج کے پاکستان مخالف مکروہ پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا ہے بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے،آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصدکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا نا ہے بھارتی پروپیگنڈا اندرونی انتشار کا مظہر ہے پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، خطے کے امن کیلئے بین الاقوامی برادری کا تعاون اور رابطہ ضروری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں پاکستان کی علاقائی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائینگے۔ شرکا کانفرنس نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کیاآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قربانیوں سے حاصل امن وامان کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دینگے۔ آرمی چیف نے غیرملکی افواج کے ساتھ تربیتی مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی مشقیں کی ہیں۔آرمی چیف چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
0 Comments
Post a Comment