پہاڑوں پر برفباری اور میدانوں میں بارشیں! محکمہ موسمیات نے موسم سرماکی آمد کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کا آغاز ہوگیا۔ جلد ہی موسم بدلنا شروع ہوگا 10 اکتوبر کہ بعد گرمی میں کمی ہوگی اور رات کہ وقت موسم خوشگوار رہیگا 10 اکتوبر کہ بعد بلوچستان میں رات کہ وقت ٹھنڈ پڑنے کا سلسلہ شروع ہوگا اور دن نارمل خوشگوار ہونگیجبکہ اسی طرح سندھ،پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بھی 10 اکتوبر سے دن نارمل اور رات کہ وقت موسم ٹھنڈا سا محسوس ہونا شروع ہوگا تاہم فی الحال اگلے کچھ روز بارش کے زیادہ تر امکانات نہیں ہے لیکن 10 اکتوبر سے کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کہ شمالی پہاڑی علاقوں پر اثرانداز ہوگا جس سے گلگت بلتستان کہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔پیشنگوئی ہے کہ اکتوبر کا مہینہ پنجاب کے لیے اچھا جائے گااورمغربی سسٹم کے زیر اثر بارشیں متوقع ہیں۔مغربی سسٹم کا جھکاو جنوبی علاقوں میں ہوگا اور مغربی سسٹم مزید شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوگا۔