ڈسٹرکٹ ملیر
ایس ایس پی ملیر سید عرفان بہادر کی سپر ویژن میں گڈاپ پولیس کی غنڈہ گردی جاری
ایس ایچ او نوتک خان کلمتی نے ماورائے عدالت شہری مولا ڈنو ولد محمد حسین کو 7دن تک تشدداور حبس بے جا میں رکھا
ریٹائرڈ برگیڈئیرحسن رفیع کی ایماء پر ایس ایچ او پولیس رولز اور قوانین کے برخلاف غیرقانونی عمل کیا ،معززعدالت کا تنبیہی نوٹس
کراچی (رپورٹ :حافظ محمد قیصر )ڈسٹرکٹ ملیر ایس ایس پی ملیر سید عرفان بہادر کی سپر ویژن میں گڈاپ پولیس غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے مورخہ 02-10-2021کو علی رضا جونیجو نامی شخص نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں درخواست دی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے بھائی بنام مولا ڈنوولد محمد حسین جونیجو کو گڈاپ سٹی پولیس نے غیر قانونی طورپر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور میرے بھائی کا کوئی بھی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے
درخواست گزار کی عرضی پر جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر12کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ریڈ کمشنر مقرر کرتے ہوئے گڈاپ سٹی تھانے پر بے گناہ اور حبس بے جا میں رکھے ہوئے شہری مولاڈنو جونیجو کی برآمدگی کے لیے تھانہ گڈاپ سٹی پر ریڈ کیا جس پر ایس ایچ او نوتک خان کلمتی نے ماورائے عدالت زیر حراست شہری مولا ڈنوجونیجو کو نامعلوم جگہ پر فوری طورپر منتقل کردیا
ریڈ کمشنر کے تھانے پہنچنے پر پولیس نے روزنامچے کا ریکارڈ پیش کیااور معزز جج جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ مولاڈنو نامی شخص کے اوپر نہ تو ہمارے تھانے گڈاپ سٹی پر کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی مولا ڈنو نامی شہری حراست میں ہے جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنی انٹری روزنامچہ میں درج کرتے ہوئے تھانہ ایس ایچ اونوتک خان کلمتی کو پیر کے دن مورخہ04-10-2021کو کورٹ میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے
ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سٹی نوتک خان کلمتی نے اپنے افسران بالا کو گمراہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ برگیڈئیر حسن رفیع کو اطلاع دی کہ آپ کی جانب سے ہمارے پاس رکھا ہوا ملزم بنام مولا ڈنو جونیجو(باورچی)کی برآمدگی کے لیے تھانہ گڈاپ سٹی پر معزز جج صاحب نے ریڈ کیا ہے اور ریکارڈ سمیت کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جس کے بعد برگیڈئیر ریٹائرڈ حسن رفیع نے اپنے غیر قانونی پاورز کااستعمال کرتے ہوئے مورخہ 03-10-2021کو ایک اپنے سیکیورٹی گارڈ بنام نورالدین شاہ کی مدعیت میں ایک جھوٹا مقدمہ نمبر484-2021بجرم دفعہ382ت پ کے تحت سات لاکھ روپے چوری کا الزام لگا کر شہری مولا ڈنو جونیجو پر درج کرادیا
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مورخہ 05-10-2021کودرج جھوٹے مقدمے میں شہری مولاڈنو ولد محمدحسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر12کی معزز عدالت میں پیش کیا گیاتو موقع پر موجود مولا ڈنو جونیجوکے وکیل ایڈووکیٹ مظہر علی جونیجو نے معزز عدالت کو درج جھوٹے مقدمے کے حقیقت سے آگاہ کیا اور ملزم مولا ڈنو ولد غلام حسین کی ضمانت کے لیے درخواست کی جس پر معزز عدالت نے بروقت ضمانت کا حکم جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او نوتک خان کلمتی کو معززعدالت کو گمراہ کرنے اور عام شہری کے حبس بے جا میں رکھنے پر نوٹس جاری کردیا ہے
شہری مولاڈنو جونیجو ولد محمد حسین کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ برگیڈئیر ھسن فریع نے مجھے دھمکیاں دی ہیں کہ جیسے ہی تم باہر آئے تو میں تمہیں ایجنسیوں سے اٹھوا لوں گا اور ایسی جگہ بھجوائوں گا کہ تمہاری نسلیں بھی یاد رکھیں گی متاثیرین نے ایس ایس پی ملیر،ڈی آئی جی ایسٹ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ صاحب سے درخواست کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔
0 Comments
Post a Comment