دو بڑے اسلامی ملکوں میں جنگ کا خطرہ۔۔حالات انتہائی کشید ہ۔سرحدکے قریب میزائلوں کی بارش،بھاری توپ خانوں کا استعمال
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی فوج نے آذربائیجان کی سرحدکے ساتھ واقع علاقے میں فوجی مشقیں شروع کردیں۔ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں تنائوپایا جاتا ہے اور اب ایرانی فوج کی مشق سے دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومارس حیدری کے حوالے سے بتایاکہ یہ مشق شمال مغربی ایران میں حربی تیاریوں کی جانچ اورانھیں بہتربنانے کے مقصد سے کی جارہی ہے ۔ مسلمانوں اوریہودیوں کے درمیان 628 عیسوی میں برپا ہونے والے معرکہ خیبرکے حوالے سے اس مشق کوفاتح خبرکا نام دیا گیا ہے۔آذربائیجان صہیونی ریاست اسرائیل سے اسلحہ کا بڑا خریدار ملک ہے۔اس بنا پرایران آذربائیجان کے ساتھ تعلقات میں محتاط رہا ہے۔اس ہفتے کے اوائل میں آذری صدرالہام علیوف نے ایران کو اپنے ملک کی سرحدکے قریب فوجی مشقیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے مگر اس کے باوجود ایران نے یہ مشق کرنے کا اعلان کیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment