اسلام آباد میں المناک حادثہ۔۔بڑی تعداد میں ہلاکتیں،6خواتین بھی شامل ،افسوسناک خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد چل بسے۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔پولیس کے مطابق تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس بہارہ کہو آ رہے تھے۔ طوفانی بارش کے باعث گاڑی پھسل کر کھائی میں گری۔حادثے کے باعث گاڑی صبح تک کھائی میں پڑی رہی۔جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاان بہارہ کہو سے تھا۔ذرائع کے مطابق زخمی پوری رات نالے میں پڑے رہے۔ صبح ہونے پر پولیس کو اطلاع ملی تب تک سب کی موت ہو چکی تھی۔لواحقین لاشیں وصول کرنے کے لیے اسپتال پہنچ گئے ہیں۔افسوسناک حادثے کی وجہ سے خاندان میں کہرام مچ گیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment