پروین رحمان قتل کیس، دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں وکلاکے بیان مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں ہونے والی 5 جے آئی ٹیز کے اہم گواہوں کے بیان قلم بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دئیے گئے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل فیصل صدیقی نے بھی دلائل مکمل کر لیے۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت کاکہناہے کہ فیصلہ 28اکتوبر کو سنایا جائے گا۔استغاثہ کے مطابق پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا،مقدمہ میں رحیم سواتی،عمران سواتی،احمد خان، امجد حسین اور ایاز سواتی گرفتار ہیں۔
0 Comments
Post a Comment