رشوت طلبی، ایس ایچ او و دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے شہری کی گرفتاری اور رقم نہ ملنے پر مقدمے کے اندراج کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایچ او صدر ارشد آفریدی اورسب انسپکٹر عامر ورک،طاہر نوید،وحید ارشد محمود اور لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں وکیل مدعی مقدمہ فواد علی کچھی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 22 اپریل 2021 کو رات چار بجے اسرار احمد کو گلستان جوہر اقراکمپلیکس سے گرفتار کیا تھا ۔پندرہ لاکھ رشوت نہ دینے پر صدر پولیس اسٹیشن میں آئس رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا تھا،جوڈیشل انکوائری میں شہری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
0 Comments
Post a Comment