ملیر پولیس کے بعد ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفترسے بھی مغوی بازیاب
کراچی(کرائم رپورٹر) ویسٹ پولیس نے ڈی جی ایکسائز کیدفتر پر چھاپہ مار کر پیرآباد سیاغوا ہونے والیمغوی کو بازیاب کرلیا، کارروائی کیدوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کے مطابق مغوی کے اہلخانہ نے دعوی کیا تھا کہ ان سے بھاری تاوان طلب کیا گیا تھاپولیس حکام کے مطابق پیر آباد کے علاقے سے دو روز قبل گھر سے ایک شخص کومبینہ طور پر اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں مغوی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیااورمقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کی تفتیش شروع ہوئی تو مغوی کی لوکیشن آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کے اندر کی آئی، ویسٹ پولیس کی پیرآباد ، مومن آباد اور تفتیشی شعبے کی بھاری نفری نے ایکسائز کے دفتر کو گھیرے میں لے لیااورپولیس اہلکار دیوار کود کر اندر داخل ہوئے، دفترکی تلاشی کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا، اس دوران پولیس نے وہاں موجود 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیاایک گھنٹے تک پولیس کارروائی سیمتعلق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا
0 Comments
Post a Comment