خوبرو بھارتی اداکارہ کی شادی طے،دولہا کون ہے؟پڑوسی ملک کی فلم نگری سے بڑی خبرآگئی
ممبئی(ویب ڈیسک)خوبرو بالی وڈ اداکارہ کی شادی طیہوگئی ہے۔ان کی شادی کی پلاننگ کا انکشاف ان کے کزن بھائی نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق چھوٹے پردے پر ناگن کا رول ادا کرنے والی مونی رائے جلد دبئی کے بزنس مین اور اپنے طویل وقت کے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ وہ سات پھیرے لے کر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ مونی رائے آنے والے نئے سال یعنی سال 2022 میں نئے رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ وہ اپنے طویل وقت کے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ جنوری میں دبئی یا پھر اٹلی میں ہونگی،مونی رائے کے کزن بھائی ودیوت رائے سرکار نے مزید بتایا کہ شادی دبئی یا اٹلی میں ہوگی، اس کے بعد بھی ایک الگ سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس شادی میں شرکت کریں گے۔
0 Comments
Post a Comment