کراچی :سندھ بار کاونسل کی ایگزیکیٹو باڈی کی جانب سے ملیر بار کی سابق باڈی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ثابت نہ ہونے پر خارج کردی ہے :ایڈووکیٹ مظہرعلی جونیجو
ڈسٹرکٹ ملیر (اسٹاف رپورٹر ) ایڈووکیٹ مظہرعلی جونیجو نے امروز ڈسٹرکٹ ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری حیدربخش انصاری کو جنم دن کی مبارکباد دی ہے اور ایڈووکیٹ مظہر علی جونیجو کا کہنا تھا کہ آج کے دن میں سابق جنرل سیکریٹری ملیر بار ایسوسی ایشن حیدربخش انصاری کو اور ان کی ٹیم کو یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ آپ کی جانب سے اور اپنے گروپ کے چند وکلا کو خوش کرنے اور ملیر پریس کلب کے اپنے دوست صحافیوں جنہوں نے میرے 12 عدد مکانات پر قبضہ کررکھاہے اور ملیر کے لینڈگریبرس اور ان کے سہولتکاروں کے ساتھ ساتھ SSP ملیر سید عرفان بھادر کی چاپلوسی کرتے ہوئے میرے اور میرے بھائی وکیل شاہ محمد زمان جونیجو پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام عائد کیے گئے تھے
سابق جنرل سیکریٹری ملیر بار ایسوسی ایشن حیدربخش انصاری نے اپنے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف میری ملیر بارسے ممبر شپ سیختم کی تھی بلکہ اس کہ ساتھ اپنا بغض وغصہ نکالنے کہ لیے ہماری وکالت پر ضرب لگاتے ہوئے ایک ریزولوشن سندھ بار کاونسل ایگزیکیٹو کمیٹی کو ارسال بھی کیا گیا تھا
جس میں مسلسل ایک سال سے ہم پیش ہوتے رہے اور ہمارے اوپر ریزولوشن میں لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں
ہم نے آئینی و قانونی طورپر تحریری طور پر جواب داخل کروایاامروز سندھ بار کاونسل کی ایگزیکیٹو باڈی کی جانب سے ملیر بار کی سابق باڈی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ثابت نہہونے پر خارج کردی ہےاس موقع پر ایڈووکیٹ مظہر علی جونیجو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ عزت وذلت میرے رب کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے وہ بے حساب دے اور جسے چاہے رسوا اور ذلیل کرے ،وکلا کی ویلفیر کے نعرے لگانے والوں کو چاہیے کہ پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر تو دیکھو پھر کسی کے اوپر الزامات لگائو
0 Comments
Post a Comment