کھانا نہ ملنے پر فوٹو گرافر نے دولہا اور ولہن کے ساتھ عجیب و غریب حرکت کردی
شادی وہ خوبصورت لمحہ ہوتا ہے جو ہر شخص چاہتا ہے کہ اس لمحے کو قید کرلیا جائے، جبکہ لوگ اپنے یادگار لمحوں کو محفوظ کرنے کیلئے فوٹوگرافر پر بھروسہ کرتے ہیں
تاہم خبر کے مطابق فوٹوگرافر نے دولہا دولہن کی لی گئی تمام تصاویر ان کے سامنے ڈیلیٹ کر دی
ہوا کچھ یوں کہ ایک شخص نے اپنی شادی کی فوٹوگرافی کرنے کیلئے 250 ڈالر جو کہ پاکستانی 40 ہزار روپے پراپنے فوٹوگر دوست کو رزی کیا تھا، فوٹوگرافر کے مطابق اس نے کام صبح 11 سے شروع کیا اور 7.30 بجے ختم کیا۔ تاہم 5 بجے کے قریب جب مہمانوں کو کھانا دیا جارہا تھا تو اس نے بھی کھانے کیلئے 20 منٹ کی درخواست کی تھی جسے اس کے دوست نے دینے سے انکار کردیا تھا
اس کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت تھک گیا تھا اور میں نے صرف اپنے دوست سے کھانے کیلئے 20 منٹ کی درخواست کی تھی جس پر میرے دوست نے کہا کہ یا تو تم 250 ڈالر لے لو یا پھر کھانا کھا لو۔ اس نے کہا کہ اس دوران میرا بھوک سے برا حال تھا مگر مجھے کسی نے پانی تک کا نہیں پوچھا۔ تاہم فوٹوگرافر نے غصے میں آکر دولہا دولہن کی لی گئی تمام تصاویر ان کے سامنے ڈیلیٹ کر دی۔
0 Comments
Post a Comment