!برطانوی شہری اچانک راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گیا۔۔۔۔
کراچی(ویب ڈیسک)برطانوی شہری نے متحدہ عرب امارات میں دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے، شہری نے ڈی ڈی ایف سے ٹکٹ لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شخص نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔یو اے ای : برطانوی شہری نے متحدہ عرب امارات میں دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے، شہری نے ڈی ڈی ایف سے ٹکٹ لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شخص نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں لاٹری کی رقم جیتنے والا شخص برطانیہ کا رہائشی ہے۔جس نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مقیم67سالہ کیتھ آئی کا ٹکٹ نمبر1157اور ڈرا سیریز میں370 سے لیا گیا تھا، مذکورہ ٹکٹ کیتھ آئی نے13ستمبر کو آن لائن خریدا تھا۔دبئی ڈیوٹی فری (ڈی ڈی ایف)ڈرا میں باقاعدہ حصہ لینے والے کیتھ آئی اپنی فتح کی خبر سن کر خود پر قابو نہ رکھ سکا اور خوشی سے چلانے لگا، اس نے بتایا کہ اس کے والد اس وقت فرانس میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔کیتھ آئی کا کہنا تھا کہ اس رقم کو حاصل کرنے کے بعد میں اب اپنے خاندان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرسکوں گا اور اپنا لائف اسٹائل تبدیل کروں گا۔
0 Comments
Post a Comment