سائبر کرائم مقدمے میں اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار ، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے سائبر کرائم مقدمے میں اداکارہ و عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئیدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔عائشہ ثنا پر مدعی بیوی اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے، وہ اپنے خلاف درج مقدمے میں مارچ 2021 سے پیش نہیں ہو ئیں۔
0 Comments
Post a Comment