دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پہلا، کراچی کا تیسرا نمبر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اور لاہور کی فضا مضر صحت قراردے دی گئی، لاہور دنیا کیآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اور لاہور کی فضا مضرصحت ہے، آج صبح 10 بجے کی فہرست میں لاہور دنیا کیآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود رہاجبکہ لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 اور کراچی میں 154پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ ، خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی ہواوں کے رخ میں تبدیلی آجاتی ہے، ہواوں کے رخ میں تبدیلی کے باعث فضا میں کہر رہتا ہے، اکتوبر میں جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی آجاتی ہے دن میں شمال اور شمال مغرب سے خشک ہوائیں چلتی ہیں۔
0 Comments
Post a Comment