کراچی:ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے تھانہ شاہ لطیف ٹائون میں لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال ابتر،مکینوں کا مقامی پریس کلب کے سامنے پولیس و قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج

کراچی(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے تھانہ شاہ لطیف ٹائون میں لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال ابتر،مکینوں کا مقامی پریس کلب کے سامنے پولیس و قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کی رہائشی چانڈیہ فیملی کے رہائشی مکان پر قبضہ مافیانے متعلقہ پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹائون سے ملی بھگت کرکے قبضہ کرلیا ہے اور تعمیرشدہ مکان کومسمار کردیاہے ،مقامی پریس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ تھانہ شاہ لطیف ٹائون پولیس لینڈ گریبرز کو سپورٹ اور سہولت فراہم کررہی ہے ۔

متائثرہ فیملی نے مقامی پریس کلب  کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سچ  اور جھوٹ صحیح اور غلط کا فیصلہ معززعدالت  نے کرناہوتاہے لیکن لینڈ گریبرز نے تھانہ شاہ لطیف ٹائون  پولیس کی ملی بھگت سے اپنی عدالت لگا  رکھی ہے اور  غریب چانڈیو فیملی پر ظلم کی انتہا کردی ہے مظاہرین کاکہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹائون ممتازخان مروت لینڈ گریبرز کا سہولت کار بنگیاہے  مقامی لینڈ گریبرز نے دو گھنٹے تک ہماری فیملی کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اورہمارا پورا مکان مسمار کر دیاہے ۔