حیدرآباد : ڈسٹرکٹ پاپولیشن ڈپارٹمنٹ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی (رپورٹ :محمد قیصر)ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں پاپولیشن ڈپارٹمنٹ میں جعلی بھرتیوں کا نکشاف ہوا ہے تفصیل کے مطابق  سندھ حکومت کے ماتحت  پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کے اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے سنگین بدعنوانیاں اور جعلی بھرتیاں سامنے آئی ہیں درجہ چہارم کے ملازم شاہ زیب سولنگی ولد انور خان کوڈسٹرکٹ آفیسر بخت علی سیال نے مبینہ رشوت کے عوض اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر تعینات کیا اور پوسٹنگ آرڈر پر ڈسٹرکٹ آفیسرکے جعلی دستخط بھی موجود ہیں ۔

درجہ چہارم کے ملازم شاہ زیب سولنگی کے بارے میں حاصلہ معلومات کے مطابق شاہ زیب سولنگی کی پیدائش 30اگست سال 1996کی ہے اورشاہ زیب سولنگی نے میٹرک سال2013میں پاس کیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد میں شاہ زیب سولنگی کو کنٹریکٹ پرغیرقانونی طور پرسال2009میں بھرتی کا لیٹرجاری کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے جعلی دستخط کیے گئے ہیں کیونکہ شاہ زیب سولنگی کی عمر سال  2009میں صرف 13سال تھی اور گورنمنٹ کے قوانین کے مطابق 18سے کم عمر افراد کو کنٹریکٹ پر سرکاری ملازم تعینات کرنا غیرقانونی ہے ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر بخت علی سیال نے مبینہ رشوت کے عوض اختیارات کا غلط استعمال کیا ،سیکریٹری پاپولیشن نوٹس لیں :ایپکا

دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر بخت علی سیال سے متعلق ایسے شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ فیملی پلاننگ کے نام پر ایسے ایگریمنٹ تیار کیے گئے جنکا ماہانہ کرایہ 25ہزار سے بھی زائد ڈاکیومنٹس میں ظاہر کیا گیا جبکہ کرایہ نامہ جات کے مطابق فیملی پلاننگ کے سینٹرز جہاں دکھائے گئے اُن جگہوں پر کوئی بلڈنگ و کمرہ موجود ہی نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ آفیسر بخت علی سیال نے محض فائلوں کا پیٹ بھر کرغیرقانونی طریقے سے سندھ سرکارکو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا ہے جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کے لیے تین اہم شرائط ہیں ان میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ کنٹریکٹ ملازم کا نادرا سے شناختی کارڈ اور نکاح نامہ ہونا ضروری ہے اور دوسری شرط یہ ہے کہ ڈومیسائل و پی آر سی اسی ڈسٹرکٹ کا ہونا لازمی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر بخت علی سیال نے مذکورہ شرائط کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے ہیں اقرباء پروری اور کرپشن کے ذریعے 30سے زائد جعلی بھرتیاں کی ہیںاور لاکھوں روپے رشوت کے عوض وصول کیے ہیں ۔

  اس حوالے سے پاپولیشن ویلفئیرڈیپارٹمنٹ سندھ کے چئیرمین عبدالقدوس شیخ سیبات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ سیکریٹری پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور چیف سیکریٹری سندھ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور منسٹر پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میڈم عذراپیچوہوکوکرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بخت علی سیال کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور ڈیپارٹمنٹ کو بدنام کرنے والے عناصت کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

الزامات بے بنیاد ہیں سینئر کلرک کے ساتھ درجہ چہارم کیملازم کی  تعیناتی کالیٹر جاری کیا ہے :بخت علی سیال

مزید اس حوالے سے  حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بخت علی سیال سے انکو موبائل نمبر پر بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اورمحمد امین  کی تعیناتی درجہ چہارم کے ملازم کے طور پر عمل میں لائی گئی ہے اور اسوقت محمد امین  کو ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسرجاوید ابڑوکے ساتھ تعینات کیا گیا ہے اور آفس بوائے کے طورپر کام کررہاہے