کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر/شگفتہ سکندر )کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،ٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 12 زخمی اسپتال لائے گئے، دورانِ علاج مزید 4 زخمی دم توڑ گئے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ایک کار اڑ کر دور جا گری جبکہ نالے اور بینک کا ملبہ بھی دور دور جا کر گرا ہے ،شیر شاہ پولیس کے مطابق واقعہ یر شاہ کے علاقے میں پراچہ چوک کے قریب پیش آیا ہے،سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا کر گری، دھماکے کے نتیجے میں قریب ہی واقع نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے،کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری یا دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر موجود تھے، عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے بعد ملبے کے نیچے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ،دھماکے کے بعد دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)ساتھ شرجیل کھرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں،ڈی آئی جی ساتھ کا کہنا تھا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا، پہلی ترجیح جانیں بچانا ہے جبکہ متاثرہ عمارت میں بینک بھی قائم تھا۔

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

دوسری جانب شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم احکامات جاری کردیے ،وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں ایک پولیس افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہوسکے،سید مرادعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دھماکیمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے اور اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینے اور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنرکراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

ادھر بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ ہی میں واقع جناح روڈ پر نجی بینک کی نئی برانچ تیار کرلی گئی ہے، اسی نئی برانچ میں تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے ،بینک ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ ورک کا کام مکمل ہوتے ہی برانچ کو آئندہ دنوں میں شفٹ کیا جانا تھا،کے یم سی ذرائع نے بتایا کہ نالے پر قائم کوئی تعمیرات قانونی نہیں ہو سکتیں، جہاں بینک قائم تھا وہاں سے نالہ بھی گزر رہا ہے ،کے ایم سی ذرائع نے بتایا کہ یہ مقام حب ریور روڈ نالے اور شیر شاہ نالے کا زیرو پوائنٹ ہے، جس مقام پر دھماکا ہوا وہاں نالہ 5 سے 6 فٹ چوڑا ہے، نالے پر تعمیرات کب ہوئیں۔۔۔۔؟ یہ بہت پرانی ہیں جن کی تفصیلات موجود نہیں۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ شیر شاہ دھماکے میں 14افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اور تمام جاں بحق افراد کے جسم کے اوپری حصے میں زخم آئے تھے، جب کہ دھماکے کے  13 زخمی لائے گئے ہیں جن کے چہرے اور سینے زیادہ زخمی ہیں۔

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، گیس پائپ لائن نالے کے نیچے سے گزر رہی تھی اور دھماکا نالے میں گیس بھرنے سے ہوا، تاہم حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا کسی تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا حادثاتی طور پر ہوا ہے،دھماکے کی نوعیت کی جانچ کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، دھماکے سے 14 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہیں، اور پولیس ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کراچی میں دھماکہ پر اظہارِ افسوس

کراچی،شیرشاہ کے نالے میں دھماکا، بینک تباہ، 14 افراد جاں بحق

وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کراچی میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کراچی میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے ،وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے دعا کی اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرئے، وزیر اعلی نے کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔