کراچی: شیر شاہ میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق


کراچی(رپورٹ :شگفتہ سکندر) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں ،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی،عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر موجود تھے، عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے بعد ملبے کے نیچے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جس کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں،پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق کراچی شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے کے بعد سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئےاور جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیاہے ،ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہاہے۔

کراچی: شیر شاہ میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکہ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اوردھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے افراد کو فوری طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنر کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

کراچی: شیر شاہ میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

ادھر وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیاہے اوروزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دیاہےاور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری میں پولیس کا افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہوسکےانہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں تمام ضروری سہولیات فوری دینے کی ہدایات دی ہیں اور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں