ملتان: دس ہزار مردہ مرغیاں اور آلائشوں سے تیار 19ہزار کلو آئل برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 10 ہزار مردہ مرغیوں اور مرغیوں کی آلائشوں سے تیار کردہ 19ہزار کلو تیل کی کھیپ پکڑ لی،پولٹری شیڈ کے با اثر مالک کی جگہ ملازم فیاض کو پکڑ لیا گیا،بتایا گیا مردہ مرغیوں کا گوشت معروف ہوٹلوں اور شوار ما بنانے والی دکانوں پر فروخت کیا جاتا تھا ،انٹیلی جنس رپورٹ پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں پکڑا، پولٹری شیڈ کے ملازم فیاض کے خلا ف زیر دفعہ32,27,28,اور 22-اے ایف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کامقدمہ درج کرا دیا گیا اور برآمد ہونے والی مردہ مرغیوں کی تعداد بھی کم کرکے ایک ہزار کردی،بتایا گیا ہے کہ پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے لوگوں کو حرام گوشت کھلانے والے گروہ کو چھوڑ دیا گیا، دریں اثناخانیوال کے عوام مردار کھانے سے بچ گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ کر تلف کردیا، سپلائیر کو بھاری جرمانہ عائد، علاوہ ازیں ملتان ڈویژن میں ریسٹورنٹس اور بیکریوں پر چھاپے، 45لٹر رینسڈ آئل، غیر معیاری خوراک تلف کر دی ۔
0 Comments
Post a Comment