پورے سندھ سے ایک ارب 25 کروڑاور صرف کراچی شہر سے ایک ارب 16 کروڑ روپے کا جائیداد ٹیکس وصول
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورے سندھ سے سوا ارب جبکہ صرف کراچی سے ایک ارب 16کروڑ روپے کا جائیداد ٹیکس وصول ہوا ، حیدرآباد سے 4کروڑ 88لاکھ ،سکھر سے 2کروڑ ، شہید بینظیر آباد سے 52لاکھ ، لاڑکانہ سے 88لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاولہ نے رواں مالی سال میں جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال کے دوران جولائی 2021 سے نومبر 2021 تک مجموعی طور پر 1248.026 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ اسی مدت میں گذشتہ مالی سال میں 1057.857 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا، جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1159.206 ملین روپے ، حیدرآباد سے 48.851 اور سکھر سے بالترتیب 20.973 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، شہید بینظیر آباد سے جائیداد ٹیکس کی مد میں 5.266 ملین روپے اور اسی مد میں لاڑکانہ سے بالترتیب 8.866 اور میرپور خاص سے 4.864 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جائیداد ٹیکس کی وصولی کے لئے سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے،افسران جائیداد ٹیکس کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں،جائیداد ٹیکس کی وصولی کے لئے میڈیا کے ذریعے ترغیب دی جائے گی جبکہ انہوں نے جائیداد ٹیکس نادہندہ گان کو خبردار کیا کہ جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں جرمانہ سمیت دکان، مکان و دیگر ملکیت سر بمہر کی جاسکتی ہیں،جائیداد ٹیکس نادہندہ گان کو کمپیوٹرائزڈ چالان جاری کردئیے گئے ہیں اور کمپیوٹرائزڈ چالان نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ ایکسائز دفتر سے رابط کریں۔
0 Comments
Post a Comment