کراچی پولیس آفس میں 26ویں انیشیل کمانڈ کورس اور 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی آمد

کراچی پولیس آفس میں 26ویں انیشیل کمانڈ کورس اور 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی آمد
کراچی(کرنٹ نیوز)کراچی پولیس آفس میں 26ویں انیشیل کمانڈ کورس اور 48ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی آمد کے موقع پر ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھاکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے وفد کا استقبال کیا اورایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو شہر میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

کراچی کے زمینی حقائق سمیت میگا سٹی ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کی شرح اور نوعیت کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی ،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بطور پولیس چیف اپنے کرئیر اور تجربات سے زیر تربیت پولیس افسران کو آگاہ کیا،کراچی پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کیئے جانے والے اقدامات اور اسکے مثبت نتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی اورنیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کیجانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے تمام شرکا کو کراچی پولیس کیجانب سے یادگار شیلڈ پیش کی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد میں شریک زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ مثبت تبدیلی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے عوام کا تحفظ اور امن و امان انکی ترجیح رہے۔