کراچی میں پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزون ڈے انٹرنیشنل اورٹی 20 مقابلوں کے ابتدائی انتظامات مکمل کرلئے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ 13 دسمبر تا 22 دسمبر تک ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 مقابلوں کے ابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،منگل کو کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی صدارت میں منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ایڈیشنل کمشنر،ٹو جواد مظفر، ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، ایڈ منسٹریٹر شرقی رحمت اللہ شیخ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر زین العابدین، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے اور کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے جنر ل مینجر ارشد خان، ٹریفک پولیس،پاکستان رینجرز، کے ایم سی، بلدیاتی اداروں،فائر بریگیڈ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام انتظامات کورونا ایس او پیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کئے گئے ہیںفیصلہ کیا گیا ہے کہ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،اسٹیڈیم کے اطراف اور راستوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ ضلعی بلدیہ شرقی اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کرے گی اس موقع پر حکیم سعید پارکنگ لاٹ اور غریب نواز گراونڈ میں پارکنگ کے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں، صرف ضروری راستوں کو بند کیا جائے گا، اسٹیڈیم کے راستوں اور اطراف پر صفائی کو یقینی بنایا جائے گا، کمشنر کراچی کی ہدایت پر صفائی، بجلی و پانی کی فراہمی،سمیت دیگرضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کسی بھی ہنگامی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کی سربراہی میں نگران کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ایڈ منسٹریٹر شرقی اور محکمہ صحت کے ڈائریکڑ کو ہدایت کی گئی کو وہ تمام ضروری انتظامات بدھ تک مکمل کر لیں، کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ میجز کا انعقاد اہم کرکٹ ایونٹ ہے متعلقہ ادارے اس کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔مربو ط کوششیں کریں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے،کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں یقینی بنا یا جائے کہ متبادل ٹریفک انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری نہ ہو،اجلاس کو متبادل ٹریفک انتظامات،اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی کے انتظامات، پارکنگ انتظامات شٹل سروس کی فراہمی، صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
0 Comments
Post a Comment