پلواما: محاصرے، سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری شہید
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ ختم ہوئی اور نہ اس میں کمی ہی آئی ہے، آئے روز مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نئے باب رقم ہو رہے ہیںکشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاکشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس)کا کہنا ہے کہ مذکورہ کشمیری نوجوان کو مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس)نے یہ بھی بتایا ہے کہ پلواما میں نوجوان کو جس مقام پر شہید کیا گیا ہے، قابض انتظامیہ کی جانب سے اس علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
0 Comments
Post a Comment