سعودی عرب: تبلیغی جماعت پرپابندی

سعودی عرب: تبلیغی جماعت پر پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا کہ اس کام کی ابتدا انڈیا اور پاکستان سے شروع ہوئی اور اب ہر ملک میں پھیل گئی، یہ اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں یہ ایک بدعت ہے جو تفرقات پیدا کر رہے ہیں جس کی یہاں ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 

سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف ال الشیخ نے کہا کہ مساجدکے مبلغین اور نماز جمعہ کا عارضی اہتمام کرنے والی مساجد اگلے جمعہ کا خطبہ (تبلیغی اور دعوتی گروپ)کے خلاف خبردار کرنے کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کی۔خطبہ میں درج ذیل موضوعات شامل ہوں، پہلا نمبرپراس گروہ کی گمراہی، انحراف اور خطرے کا اعلان اور یہ کہ یہ دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک ہے، خواہ وہ کوئی اور دعوی کرے۔ دوسری ان کی نمایاں ترین غلطیوں کا ذکر کریں تیسری معاشرے کے لیے ان کے خطرے کا ذکر کریں۔ چوتھے اور آخری نمبر پر ملک میں متعصب گروہوں بشمول (تبلیغی اور دعوتی گروپ)سے وابستگی ممنوع ہے۔