کراچی میں منشیات سپلائی کے لئے کون سا کوڈ ورڈ استعمال کیاجاتاہے اورکوئٹہ سے کراچی چرس کیسے لائی جاتی ہے ۔۔۔؟گرفتار ملزم کا انکشاف

کراچی میں منشیات سپلائی کے لئے کون سا کوڈ ورڈ استعمال کیاجاتاہے اورکوئٹہ سے کراچی چرس کیسے لائی جاتی ہے ۔۔۔؟گرفتار ملزم کا انکشاف
کراچی(رپورٹ :شگفتہ سکندر/ مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے دوران تفتیش ملزمان نے انتہائی اہم انکشاف کر ڈالے کراچی پولیس ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈکارروائی شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ میں کی ہے اس کامیاب کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش خدا بخش کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے قبضے سے 58 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے مقامی پولیس کے مطابق ملزم مسافر بن کر منشیات سپلائی کررہا تھا گروہ میں دیگر افراد بھی شامل ہیں جو شہر بھر میں منشیات سپلائی کرتے ہیں، ملزمان نے منشیات کیلئے کوڈ ورڈ رکھے ہوئے تھے دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزمان نے چرس کیلئے کھانسی کی دوائی کا کوڈ ورڈ رکھا ہوا تھا مقامی پولیس کے مطابق گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کا حکم دیاتھا جس کے نتیجے میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گروہ کے5 کارندے گرفتار کئے گئے تھے ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے، بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ آغا نعمت بلوچستان میں ہے اور اسکے کارندے بلوچستان قلعہ عبداللہ سے منشیات بسوں کے ذریعے کراچی لاتے تھے، جہاں سے یہ سپلائی کا کام سرانجام دیتے تھے جبکہ منشیات سے حاصل آمدنی کو بلوچستان بھیجا جاتا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاتھا کہ بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ آغا نعمت بلوچستان میں ہے، ان کے کارندے بلوچستان قلعہ عبداللہ سے منشیات بسوں کے زریعے کراچی لاتے تھے، جہاں سے یہ سپلائی کا کام سرانجام دیتے تھے جبکہ منشیات سے حاصل آمدنی کو بلوچستان بھیجا جاتا تھاپولیس نے گرفتار ملزمان کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاتھا۔

 گرفتار منشیات فروش عرفان کے اہم  انکشافات، کوئٹہ سے کراچی چرس کیسے لائی جاتی ہے ۔۔۔؟

کراچی میں منشیات سپلائی کے لئے کون سا کوڈ ورڈ استعمال کیاجاتاہے اورکوئٹہ سے کراچی چرس کیسے لائی جاتی ہے ۔۔۔؟گرفتار ملزم کا انکشاف
چند دن پہلے کراچی میں سچل تھانے کی حدود سے گرفتار منشیات فروش عرفان کا اہم انکشافات پرمبنی ویڈیوبیان سامنےآیاتھا جس ملزم نے بتایا تھا کہ خادم گوٹھ کارہائشی ہوں اوررکشہ چلاتا ہوں،معمارگوٹھ میں منشیات فروش نے پیسے کا لالچ دیکرگروہ میں شامل کیا،عرفان کا کہنا تھا کہ گروہ نے کوئٹہ پشین اورکراچی میں مکینک ملازم رکھے ہوئے ہیں، مجھے کوئٹہ سے کراچی آنے والی کاریں ڈی اسمبل کاٹاسک دیا، فی کار ڈی اسمبل کرنے کے 25ہزار تک ملتے تھے۔

ملزم نے بتایاتھا کہ دو گھنٹے میں پوری کارکھول کرواپس اسمبل کردیتاہوں، کوئٹہ پشین سے خصدارتک ایک کارتمام چوکیاں کراس کراتی ہے، کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے اور پھروہی کاریں ناردرن بائی پاس کے گودام میں لائی جاتی ہیں،ملزم نے مزید بتایا کہ گودام سے پہلے فیملی کو اتار دیا جاتا ہے، کار میں چھپائی گئی من چرس کو باہر نکالا جاتا ہے اور منشیات کے پیکٹ لینے مختلف پارٹیاں آتی ہیںیاد رہے ہفتے کے روز پولیس کارروائی کے دوران کارسے ڈیڑھ کروڑمالیت کی7من چرس برآمدکی گئی تھی ، منشیات کوئٹہ سے کراچی تک مختلف کاروں میں اسمگل جاتی تھی۔