کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا۔

کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا۔
کراچی(شگفتہ سکندر/کرنٹ نیوز) شہر قائد میں رواں سال کے دوران 2 ہزار سے زائد شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوگئے تاہم کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیاہے
 تفصیلات کے مطابق کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں سال کے دوران شہر بھرسے 2 ہزارسے زائدگاڑیاں چوری اور چھینی گئی ہیں پولیس چوری اور چھینی جانے والی صرف 25فیصد گاڑیاں ہی برآمد کر سکی ہے
مختلف کارروائیوں میں برآمدکی گئی گاڑیوں کی تعداد470 ہے جبکہ رواں سال سب سیزیادہ 217گاڑیاں اکتوبرمیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ رواں سال 2ہزارکی قریب گاڑیاں چھینی گئیں 
اور کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا ہے جس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ گئے ہیں 
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ بیشترگاڑیاں اندرون سندھ اوربلوچستان اسمگل کر دی جاتی ہیں یاد رہے دو ماہ قبل سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی(سی پی ایل سی)کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے،رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 4،009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ ماہ شہر میں 2،190 موبائل فون لوٹے گئے تھے۔