فورٹ نائٹ کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری، تیسرے چیپٹر میں کئی تبدیلیاں متعارف
کراچی (ویب ڈیسک)مقبول آن لائن ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کا چیپٹر 3 صارفین کے لیے پیش کردیا گیا، تیسرے چیپٹر میں کئی تبدیلیاں پیش کی گئی ہیں بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقبول گیم فورٹ نائٹ کا چیپٹر 3 کو جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں چند بڑی تبدیلیوں کو بیٹل رائل میں متعارف کرایا گیا ہے گیم کو تیار کرنے والی کمپنی ایپک نے چیپٹر 3 کے پہلے سیزن کو جاری کیا جس کا نام فلپڈ رکھا گیا ہے اور سب سے بڑی ڈرامائی تبدیلی برف سے ڈھکے جزیرے کی ہے جس میں موسم کے کنڈیشنز کا فیچر بھی ہے جو صارفین نئے بیٹل پاس کو منتخب کریں گے وہ گیم کے نئے حصے کے کرداروں جیسے اسپائیڈر مین اور دی راک وغیرہ تک رسائی حاصل کرسکیں گے اسی طرح گیم پلے کے بنیادی حصوں کو بھی کافی حد تک بدلا گیا ہے اور چیپٹر 3 میں 2 نئی مشینیں سلائیڈنگ اور سوئنگنگ سے بھی لیس کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سے گیم زیادہ تیز اور زیادہ ورٹیکل ہوجائے گی بالخصوص ہائی لیول پلیئرز کے لیے جو افراد گیم کے کریٹیو موڈ میں وقت گزارتے ہیں ان کے لیے بیٹل پاس کا ایک آپشن بھی دستیاب ہوگاایپک نے کچھ عناصر کا تسلسل برقرار رکھا ہے اور کمپنی کے مطابق نئے چیپٹر میں کیمپس کو لایا جارہا ہے جہاں کھلاڑی اپنے اسکواڈ کے زخموں کا علاج اور اشیا کو اسٹور کرسکیں گے صارفین ایک نئے وکٹری کران کو نئے ہتھیاروں اور اشیا سے جیت سکیں گے۔
1 Comments
Thanx dear bro.
ReplyDeletePost a Comment