سعودی عرب میں نیا نظام،غیرملکیوں کی مشکلات بڑھ گئیں
کراچی(ویب ڈیسک)ریاض سعودی عرب میں غیرملکیوں کی جگہ مقامیوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیاہے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مملکت میں تمام نجی کمپنیوں و اداروں پر نطاقات نامی نیا پروگرام نافذ کیا ہے جس کے تحت سعودیوں کو نوکریاں دی جائیں گی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے پروگرام کا مقصد لیبر مارکیٹ میں سعودیوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا اور ملکی مجموعی پیداوار بڑھانا ہے ،نطاقات کا نیا پروگرام کے تحت سعودائزیشن کا تین سالہ پروگرام نافذ ہوگا، نیا پروگرام سوچ اور عمل دونوں حوالوں سے انتہائی سادہ بنایا گیا ہے، اس حکمت عملی کے ذریعے نجی شعبے میں مقامی افراد بھرتی کیے جائیں گے سعودی کارکنان کی تعداد میں اضافے سے نجی کمپنیوں اور اداروں کی پوزیشن بہترہوگی، نئے پروگرام کے تحت 32 شعبوں میں سعودائزیشن نافذ ہوگی اس اقدام کی بدولت آئندہ تین سالوں میں تقریبا تین لاکھ نوکریاں سعودیوں کو دی جائیں گی وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ نطاقات کا نیا پروگرام نجی اداروں و کمپنیوں اور متعلقہ سرکاری اداروں نے مل کر تیار کیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment