پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر صورتِ حال ہمیشہ چیلنجنگ رہی ہے۔

مغربی سرحد پر صورتحال ہمیشہ چیلنجنگ رہی: ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2021ء میں آپریشن کے بعد پاک افغان بارڈر پر مکمل ریاستی رٹ بحال کی گئی، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 94 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا کام 71 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ہر حال میں مکمل ہو گی، اکا دکا واقعات کو بردباری سے حل کرنا ہے، مقصد ایک ہی ہے کہ امن قائم ہو، اس سلسلے میں دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں۔